کوئٹہ : قندھاری بازار، دھماکا،3 زخمی

کوئٹہ میں دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ میں قندھاری...
شائع 18 دسمبر 2021 07:55pm

کوئٹہ میں دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں قندھاری بازار میں دھماکا ہوا ہے جس میں تین افراد زخمی ہوئے ۔

دھماکے سے گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا ہے،جبکہ عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے،دھماکے سے 2 موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ریسکیو سروسز بھی موقعے پر پہنچ گئی ہیں ۔