'پاکستان پر دو کرپٹ خاندانوں نے حکومت کی'
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پر دو کرپٹ خاندانوں نے حکومت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہےکہ والدہ کی وفات کےبعد کینسراسپتال بنانےکافیصلہ کیا، میری والدہ پاکستان کوایک عظیم ملک کےطورپردیکھنا چاہتی تھیں، تاہم پاکستان پر دو کرپٹ خاندانوں نے حکومت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کوشش ہےپاکستان کوفلاحی ریاست بناؤں،میری ساری جدوجہد کرپٹ اشرافیہ کےخلاف ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کےبغیرکوئی معاشرہ مہذب نہیں بن سکتا، نبی کریمﷺ میرے رول ماڈل ہیں، کوروناکی وجہ سےساری دنیاکومشکل حالات کاسامنا کرناپڑا۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا کسی مذہب سےکوئی تعلق نہیں، افغانستان کی صورتحال تشویشناک ہے، دنیا نے افغانستان پرتوجہ نہ دی توانسانی المیہ جنم لےسکتاہے، افغانستان کو بہت سارے بحرانوں کا سامنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں بھائی کی کمی ہمیشہ محسوس کرتا رہتا ہوں، میں نے 20سال تک کرکٹ کھیلی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھےسیاست اورعالمی معاملات سےہمیشہ دلچسپی رہی، کھیل آپ کو مشکل حالات سےلڑنا سکھاتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے بعداطمینان کا احساس ہوا، آپ کی ناکامی بہترین استادہےجوآپ کومقابلہ کرناسکھاتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایا، مسئلہ کشمیر کو ہرفورم پر اٹھانا ہماری ذمہ داری ہے، بھارت میں بی جے پی کی حکومت ہےجو فاشسٹ جماعت ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔