'کورونا سےبچاؤ کا واحد حل ویکسی نیشن ہے'
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کےدوران لوگوں کی نوکریاں چلی گئیں۔
حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سےبچاؤ کا واحد حل ویکسی نیشن ہے، کورونا کےبعد پوری دنیامیں غیریقینی کی صورتحال تھی۔
حسان خاور کا کہنا تھا کہ پنجاب کی کارکردگی پورےملک کیلئے مثال ہے۔
حسان خاور نے مزید کہا کہ کوروناویکسی نیشن کیلئے12ہزارموبائل ٹیمیں بنائی گئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو گھرکی دہلیزپرویکسین لگانےکی مہم شروع کی گئی، پنجاب میں8کروڑ10لاکھ لوگوں کی ویکسی نیشن کرنی ہے، صحت کارڈ کےذریعے امیراور غریب کافرق ختم کردیا۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ تقریباً 6 کروڑ لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی ہے۔
ایک ٹویٹ میں عمر نے مزید کہا کہ اب تک 80.75 ملین کو کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک مل چکی ہے۔
اسدعمرنے کہا کہ لوگوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ "جلد سے جلد" ویکسین لگوائیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 47,903 ٹیسٹس کیے گئے ہیں جس میں 357 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
جبکہ ایک ٹویٹ میں این سی او سی نے 18 دسمبر کو ریکارڈ کیے گئے اعدادوشمار کو شیئر کیا۔
اس میں مزید کہا گیا کہ کوویڈ مثبت تناسب 0.74 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سات اموات کی اطلاع ملی اور زیادہ سے زیادہ 666 افراد تشویشناک نگہداشت پر تھے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔