Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پشاور میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

پشاور کے علاقے فقیر آباد میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ...
شائع 20 دسمبر 2021 02:21pm

پشاور کے علاقے فقیر آباد میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کے مشترکہ آپریشن کے دوران 3مبینہ دہشت گرد ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے تھانہ فقیر آباد کی حدود میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا،آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

سی ٹی ڈی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3دہشت گرد ہلاک ہو گئے،ہلاک دہشت گرد سلیمان کا تعلق ضلع باجوڑ سے بتایا جا رہا ہےجبکہ باقی 2مبینہ دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

سرکاری زرائع کے مطابق تینوں دہشت گرد سکھ قتل کیس سمیت پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

ڈیڈ باڈیز کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے منتقل کر دیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے جدید خودکار اسلحہ جس میں 3عددکلاشنکوف، پستول اور سینکڑوں عدد کارتوس برآمد کیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے دیگر روابط کاروں کے متعلق سراغ لگایا جا رہا ہے۔

encounter

peshawar

CTD

police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div