Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

بنوں: تلخ کلامی کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے

پولیس کے مطابق واقعہ ضلع بنوں کے صدر تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
شائع 27 دسمبر 2021 01:45pm

خیبرپختونخوا:ضلع بنوں میں دو خاندانوں کے درمیان پرانی دشمنی کے نتیجے میں باپ اور اس کے دو بیٹوں سمیت کم از کم پانچ افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

بنوں میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

بنوں پولیس حکام کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے گڑھی شیر احمد میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک گروپ کے چار افراد اور دوسرے گروپ کا ایک فرد ہلاک ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اکرام اللہ ولد امان اللہ، وکیف اللہ، بابر میر فضل جان، ذیشان ولد وقف، اور روشن اور دوسرے گروپ سے مدثر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اس تصادم میں دو افراد زخمی ہوئے جو گرما گرم تبادلے سے شروع ہوا۔

جاں بحق ہونیوالوں میں مبینہ طور پر ایک باپ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔

جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پی سے جامع رپورٹ طلب کرلی۔

KPK

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div