Aaj News

تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگز اور 14رنز سے شکست، ایشز سیریز آسٹریلیا کے نام

میلبرن:باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے چودہ طبق روشن...
شائع 28 دسمبر 2021 01:09pm

میلبرن:باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے چودہ طبق روشن کردیئے، دوسری اننگز میں مہمان ٹیم صرف 68رنز پرڈھیرہوگئی،کینگروز نے اننگز اور 14رنز سے تیسرا ٹیسٹ جیت کرایشز سیریز اپنے نام کرلی۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ ڈھائی روزکے اندرہی ختم ہوگیا،انگلینڈ کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑاجبکہ ایشز سیریزآسٹریلیا کے نام رہی۔

پہلی اننگز میں انگلش ٹیم 185رنزبناسکی،پیٹ کمنز اور نیتھن لائن نے 3،3شکار کئے۔

پھر آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 267رنزاسکورکئے،81رنز کی برتری بھی حاصل کی۔

دوسری اننگزمیں بھی انگلش بیٹنگ لائن بے بس دکھائی دی ،آسٹریلوی بولرزنے اینٹ سے اینٹ بجادی، 4 کھلاڑیوں نے کھاتہ ہی نہ کھولا۔

اسکاٹ بولینڈ نے ڈیبیو کو یادگار بنایا،فاسٹ بولر نے 7رنز دے کر 6وکٹیں اڑائیں جبکہ انگلینڈ کی پوری ٹیم 68پر ڈھیر ہوئی،اسکاٹ بولینڈ میچ کے ہیرو رہے۔

MELBOURNE

Ashes Series

Aus VS Eng

Comments are closed on this story.

مقبول ترین