Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

اسٹیٹ بنک: زرمبادلہ کے ذخائر میں 29.8کروڑ ڈالر کمی

اسٹیٹ بنک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں 29.8کروڑ ڈالر کمی ...
شائع 30 دسمبر 2021 08:28pm
کاروبار

اسٹیٹ بنک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں 29.8کروڑ ڈالر کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 17ارب85کروڑ ڈالر رہ گئی۔

اسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6ارب41کروڑ ڈالر کے ذخائر ہیں، اور اب زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 24ارب 27کروڑ ڈالر رہ گئی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں ضمنی فنانس بل پیش کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکراسد قیصرکی صدارت میں ہوا، اجلاس کے آغاز میں ہی ایوان نے وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز معطل کرنے کی تحریک منظورکرلی ۔

اجلاس میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے ایوان میں ضمنی مالیاتی بل2021 پیش کیا جس میں محصولات اورڈیوٹیز سے متعلق بعض قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں ۔

اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے بھرپور مخالفت اور ہنگامہ آرائی کے باوجود قومی اسمبلی کی کارروائی جاری رہی۔

تاہم وزیرخزانہ کی طرف سے پیش کیا گیا سٹیٹ بنک ترمیمی بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا، یہ بل معمول کے ایجنڈے میں نہیں تھا، یہ سپلیمنٹری ایجنڈا آئٹم کے طور پرلایا گیا تھا ۔

ایوان نے حکومت کی طرف سے پیش کردہ قومی اسمبلی انتخابات ترمیم سوئم آرڈیننس2021 میں 29دسمبر سے توسیع منظور کرلی ۔ اور سرکاری املاک تجاوزات آرڈیننس میں ایک سو بیس دن توسیع کی منظوری دیدی،برقی توانائی کی پیداوار، ترسیل و تقسیم کے آرڈیننس کی مدت میں توسیع پر گنتی کی گئی

قرارداد کے حق میں 145 جبکہ مخالفت میں 3 اراکین نے ووٹ دیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div