Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ای سی سی اجلاس، کم ہاوسنگ اسکیموں پر سبسڈی سمیت دیگر پر فنڈز کی منظوری

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کم قیمت ہائوسنگ سکیم کے ...
شائع 31 دسمبر 2021 11:09pm
کاروبار

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کم قیمت ہائوسنگ سکیم کے منصوبوں پرسبسڈی ،سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبہ کیلئے 8 ارب روپے کے اضافی فنڈز کی فراہمی اور وزارت صنعت و پیداوار کی 5 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی ایک ماہ کیلئے برقرار رکھنے کی منظوری دیدی ہے ۔

وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس اسلام اباد میں ہوا ۔

اجلاس میں وفاقی وزرا مشیران اور دیگر حکام نے شرکت کی ،اجلاس کےدوران روزویلٹ ہوٹل نیویارک کو درپیش مالی چیلنجز کی سمری پر غور کیا گیا اور پی آئی اے کی جانب سے 142 ملین ڈالر بمع سود کی رقم دوسال کیلئے موئخر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

تاہم ایوی ایشن ڈویژن کو معاملے کا مستقل حل نکالنے کیلئے روڈ میپ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے بزنس پلان میں توسیع کی منظوری دیدی گئی۔

وزارت مواصلات نے جون 2022 تک توسیع کی اجازت مانگی تھی،وزارت مواصلات کو ماہانہ کارکردگی نوٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

اجلاس کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مبادلہ کمپنیوں کو مراعات دینے ،فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو 839 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے گیس فراہم کرنے ،نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹفک کمیشن کیلئے ساورن گارنٹی اور میسرز حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹیڈ کیلئے 24 ارب روپے کی ساورن گارنٹی کی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس میں وزارت بحری امور کے 19 ذیلی اداروں کو پبلک سیکٹر کمپنیز کا درجہ دینے کی بھی منظوری دی گئی ۔

وزارت اقتصادی امور کی گلوبل ٹرانزیشن اور وزارت صنعت و پیداوار کی 5 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی ایک ماہ کیلئے برقرار رکھنے کی منظوری دیدی گئی ۔

ای سی سی نے مختلف وزارتوں کیلئے ضمنی گرانٹس فراہم کرنے کی منظوری بھی دی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div