Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

معاشرے کو کرپشن اور زیادتی کے واقعات کیخلاف لڑنا ہوگا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے بدعنوان...
شائع 02 جنوری 2022 03:27pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے بدعنوان قیادت کرپشن کوقابل قبول بنادیتی ہے،معاشرے کو کرپشن اور زیادتی کے واقعات کیخلاف لڑنا ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان نے عالمی اسکالرز کے ساتھ مکالمہ کرتےہوئے کہا کہ پاکستان سمیت کئی مسلم ممالک کو ایک جیسے مسائل درپیش ہیں، ہمارے معاشرے کو 2 قسم کے جرائم کا سامنا ہے، ایک کرپشن اور دوسرا جنسی جرائم، معاشرے کو کرپشن اور زیادتی کے واقعات کیخلاف لڑنا ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جنسی جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا، خواتین اور بچوں سے جنسی زیادتی کے ایک فیصد جرائم رپورٹ ہوتے ہیں، اس کا مطلب ہےقانون نافذ کرنے والے ادارے ایک فیصد جرائم کے ساتھ نمٹتے ہیں، میرے خیال میں دوسرے 99 فیصد جرائم کے ساتھ معاشرے کو نمٹنا ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک نچلی سطح پرافسران رشوت لیتے رہیں گے کرپشن کوروکناناممکن ہوگا، بدقسمتی سے بدعنوان قیادت کرپشن کوقابل قبول بنادیتی ہے، اس لئے ہمیں کرپشن کو بھی ناقابل قبول بنانا ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ موبائل فون کی وجہ سے ہمیں مسائل کا سامنا ہے کیونکہ موبائل فون سے معلوماتی مواد کے ساتھ فحش مواد بھی ملتا ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div