Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بگ بیش لیگ میں ڈیبیو کرنے والے محمد حسنین نے انوکھا ریکارڈ قائم کردیا

میلبرن: آسٹریلین ٹی 20 لیگ(بگ بیش) میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی...
شائع 03 جنوری 2022 09:14am

میلبرن: آسٹریلین ٹی 20 لیگ(بگ بیش) میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین نے انوکھا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

محمد حسنین بگ بیش میں ڈیبیو میچ کے پہلے ہی اوور میں 3 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے ہیں ،اس سے قبل یہ اعزاز کسی بولر کے پاس نہیں تھا۔

محمد حسنین نے سڈنی تھنڈرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے بگ بیش لیگ کے میڈن اوور میں 3 وکٹیں لیں اور کوئی رن نہیں دیا، فاسٹ بولر نے اپنے اوور کی دوسری تیسری اور پانچویں گیند پر وکٹیں لیں۔

یاد رہے کہ محمد حسین کے علاوہ فاسٹ بولر حارث رؤف، دلبر حسین اور سید فریدون بھی بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں۔

pakistan fast bowler

MELBOURNE

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div