Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

کسٹم کی بڑی کارروائی، ایک ارب مالیت کی منشیات برآمد

خیبر: پاکستان کسٹم نے منشیات کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی...
شائع 05 جنوری 2022 02:34pm

خیبر: پاکستان کسٹم نے منشیات کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کر کے ایک ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

ایڈیشنل کسٹم کلکٹر محمد طیب نے بتایا کہ طورخم ایمپورٹ ٹرمینل میں کسٹم عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر کے خفیہ خانوں میں سے 100 کلوگرام ہیروئن برآمد کی ہے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمد کی گئی منشیات کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت ایک ارب روپے سے زائد ہے۔

کسٹم کلکٹر محمد طیب نے کہا کہ کنٹینر کی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کے بعد تلاشی لی گئی جس کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی اور ڈرائیور کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

محمد طیب کے مطابق یہ منشیات کے خلاف پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی ہے اور مجموعی طور پر 15 روز میں کسٹم عملہ نے طورخم سرحد پر ایک ارب 73 کروڑ مالیت کی منشیات کو برآمد کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

khyber

customs

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div