Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

کراچی سمیت سندھ بھر کے بلدیاتی کونسلز کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی: اپوزیشن جماعتوں کےا عتراضات کے باوجود محکمہ بلدیات سندھ...
شائع 08 جنوری 2022 01:40pm

کراچی: اپوزیشن جماعتوں کےا عتراضات کے باوجود محکمہ بلدیات سندھ نے کراچی سمیت سندھ بھر کے بلدیاتی کونسلز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق کراچی میں 26 ٹاؤنز اور 233 یونین کمیٹیز ہوں گی۔

محکمہ بلدیات سندھ نے ڈسٹرکٹ کونسلز،ٹاؤن کونسلز،ٹاؤن کمیٹیز،میونسپل کمیٹیز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت کراچی کے بلدیاتی نظام میں 26ٹاؤنز اور 233یونین کمیٹیز ہوں گی ضلع جنوبی میں 26 یونیز کمیٹزصدر اور لیاری پر مشتمل ہوں گی۔

ضلع غربی میں بھی 26 یونیز کمیٹیز ہوں گی جو کہ اورنگی ٹاؤن ، مومن آباد اور منگھوپیر ٹاؤن پر مشتمل ہو گا،37یونین کمیٹیز پر مشتمل ضلع کورنگی میں لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل اور ماڈل کالونی ٹاؤن جبکہ ضلع ملیر میں 30 یونین کمیٹز گڈاپ، ملیر اور ابراہیم حیدری پر مشتمل ہوں گی۔

کراچی کی45 یونین کمیٹیز پر مشتمل ضلع وسطی میں نیو کراچی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آبا د اور گلبرگ ٹاؤنز بنائے گئے ہیں۔

کراچی کی26 یونین کمیٹیز پر مشتمل ضلع کیماڑی میں بلدیہ، ماڑی پور اور مورڑومیر بحر ٹاؤنز پر مشتمل ہو گا۔

کراچی کی 43 یونین کمیٹیز پر مشتمل ضلع شرقی میں چنیسر ٹاون، گلشن ٹاون، سہراب گوٹھ، صفورا اور جناح ٹاون بنائے گئے ہیں۔

opposition parties

karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div