Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کراچی میں لوٹ مار کی مختلف وارداتیں، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3شہری جاں بحق

کراچی میں لوٹ مار کی مختلف وارداتوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈاکوؤں...
شائع 13 جنوری 2022 12:03pm

کراچی میں لوٹ مار کی مختلف وارداتوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ 3روز میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 5 ہوگئی جبکہ دیگر 5شہری زخمی بھی ہوئے۔

کراچی میں بے لگام مال کے دشمن اب جان کے بھی دشمن ہیں، شہر میں لوٹ مار کی مختلف وارداتوں میں 3روزکے دوران جاں بحق افرادکی تعداد5ہوگئی جبکہ 24گھنٹےمیں 3شہری جان سےگئے۔

10جنوری کےروزگلشن معمارمیں تاجرامان اللہ اورسچل میں بلاول نامی شہری کو ڈاکووں نے قتل کیا۔

گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران ڈاکووں نے 3افراد کی جان لے لی، جس میں کشمیر روڈ پر ماں کے سامنےقتل ہونے والانوجوان شاہ رخ، سائٹ سپرہائی وےپر55سالہ عبدلقدیر اور کلفٹن شون سرکل کے قریب ڈاکوں کی گولیاں کا نشانہ بننے والا ویر بھان شامل ہے۔

قاتل ڈاکوؤں نےکلفٹن میں واردات کے دوران مقتول کے73لاکھ روپے بھی لوٹے جبکہ 3روز میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے5افرادبھی زخمی ہوئے۔

ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پرایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقب منہاس نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دینےکی ہدایت بھی جاری کردی ۔

karachi

Street Crime

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div