Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

دبئی:آئی سی سی (مینز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان ...
شائع 21 جنوری 2022 09:15am

دبئی:آئی سی سی (مینز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جو کہ آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان براہ راست سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بناچکا ہے، اس مرتبہ بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا سمیت پہلے راؤنڈ کی دو ٹیمیں بھی پاکستان سے مقابلہ کریں گی۔

پاکستان ٹیم 30 اکتوبر کو گروپ اے کی رنر اپ ٹیم سے میچ کھیلے گی جبکہ جنوبی افریقا سے 3 نومبر اور بنگلہ دیش سے 6 نومبر کو میچ ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا افتتاحی میچ پہلے راؤنڈ کی ٹیموں سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان 16 اکتوبر کو ہوگا، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنلز سڈنی اور ایڈیلیڈ میں 9 اور 10 نومبر کو ہوں گے جبکہ فائنل میلبرن میں 13 نومبر کو ہوگا۔

ICC

dubai

Australia

شیڈول

India vs Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div