Aaj News

بابر اعظم نے کراچی کنگز کے گیم چینجر اور میچ ونر کی نشاندہی کردی

کراچی :پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم...
شائع 24 جنوری 2022 09:06am

کراچی :پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے اپنی ٹیم کے گیم چینجر اور میچ ونر کی نشاندہی کردی۔

پی ایس ایل سے قبل آن لائن پریس کانفرنس میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ مجھے پہلی مرتبہ فرنچائز کرکٹ میں کپتانی کا موقع مل رہا ہے، یہ ایک ذمہ داری ہے ، میں مزید فوکس کروں گا اور اچھا کرنے کی کوشش کروں گا۔

بابر اعظم نے کہا کہ شرجیل خان کے ساتھ اوپننگ کرنا اچھا لگتا ہے ، وہ گیم چینجر ہیں، وہ اس وقت اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں لیکن انٹر نیشنل کرکٹ کے تقاضے مختلف ہوتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ انٹر نیشنل کرکٹ کیلئے انہیں ابھی اپنی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

کپتان بابر اعظم نے محمد عامر کو میچ ونر بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد عامر نے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کیلئے بہت اچھا کیا ہوا ہے اور کئی میچز جتوائے ہیں، وہ کراچی کنگز کیلئے میچ ونر ہیں ۔

کراچی کنگز کے کپتان نے مزید کہا کہ کراچی کنگز کے نئے کوچ پیٹر موریس ایک منجھے ہو ئے کوچ ہیں، پلاننگ کے حوالے سے ان کے ساتھ اچھی بات چیت ہو ئی ہے، اس سیزن میں کراچی کنگز اچھا کرے گی۔

کراچی اور لاہور کے آپس میں سخت حریف ہونے کے بارے میں بابر اعظم نے کہا کہ لاہور اور کراچی کے میچ کو کراؤڈ بہت انجوائے کرتا ہے، فینز اس میں بہت دلچسپی لیتے ہیں ، ہمارے لےر بھی بہت انجوائے منٹ ہوتی ہے، اس مرتبہ بھی دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا میچ ہو گا۔

بابر نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی نے خود کو ثابت کیا ہوا ہے، ان کو کھیلنا ہر کسی کیلئے ٹف ہوتا ہے جبکہ حارث رؤف بھی وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، انہیں بھی محتاط ہو کر کھیلنا پڑتا ہے اس لیے اچھا مقابلہ ہوگا۔

babar azam

پاکستان

karachi

karachi kings

PSL 7

Comments are closed on this story.