Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

شمالی کوریا کا مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

پیونگ یونگ:شمالی کوریا نے مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ ...
شائع 27 جنوری 2022 11:50am

پیونگ یونگ:شمالی کوریا نے مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کرلیا۔

جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پڑوسی ملک شمالی کوریا نے مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

اس حوالے سے جاپان نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل جاپان کے ایکسکلوسیو اکانومک زون کے باہر گرے ہیں۔

جاپانی وزیرِ اعظم نےاس میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا یہ میزائل تجربہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے بھی شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کی مذمت کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے رواں ماہ چھٹی مرتبہ میزائل تجربات کیے گئے ہیں۔

North Korea

Pyongyang

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div