Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

حکومت نے گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی

الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دی گئی۔
شائع 28 جنوری 2022 05:38pm

وفاقی حکومت نے ایک درجن سے زائد اشیاء کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی ہے۔

حکومت نے ریگولیٹری ڈیوٹی 5 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کر دی ہے جن میں الیکٹرک گاڑیاں اور دیگر تمام قسم کی درآمدی گاڑیاں شامل ہیں۔

تاہم وارنش کی درآمدات پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے اور نئی ریگولیٹری ڈیوٹی 30 جون 2022 تک نافذ رہے گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دی گئی ہے۔

اسی طرح پولی پروپیلین سمیت مختلف اشیاء کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 5 فیصد اضافے کے ساتھ 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دی گئی ہے۔

FBR

vehicle

Taxes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div