Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کراچی ایئرپورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اے ایس ایف نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی کے دوران کراچی سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے 72 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی۔
شائع 31 جنوری 2022 09:49am

کراچی :ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی کے دوران کراچی سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے 72 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق حیات اللہ نامی ایک مسافر غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے کراچی سے دبئی جانے کیلئے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا تھا۔

اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے دستی سامان کے ایک بیگ کو مشکوک قرار دیا، تلاشی کے دوران بیگ سے 57 ہزار 220 آسٹریلوی ڈالر، 350 امریکی ڈالر اور 52 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے، جس پر مسافر کو گرفتار کرکے کرنسی ضبط کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی کرنسی کی مالیت پاکستانی ساڑھے 72 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق گرفتار ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کیلئے کسٹم کے حوالے کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ اے ایس ایف کے عملے نے گزشتہ روز بھی کراچی سے دبئی کے مسافر بہن بھائی کے قبضے سے 12 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی تھی۔

karachi airport

passengers

ASF

foreign currency

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div