Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

صرف 1 گھنٹے میں زمین پر کسی بھی جگہ سفر کرنا آسان ہوگا

کمپنی اس راکٹ کی راکٹ کی ٹیسٹ پروازیں سنہ 2025 تک کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
شائع 03 فروری 2022 01:58pm

اب آپ کراچی سے نیویارک تک کی مسافت صرف ایک گھنٹے میں طے کر سکیں گے کیونکہ ایک چینی کمپنی ایک " پروں والا راکٹ" تیار کررہی ہے۔

اس راکٹ میں مسافر بھی سفر کر سکیں گے جبکہ خلائی سیاحت میں اس راکٹ کی بدولت آپ زمین کے کسی بھی حصے میں باآسانی سفر کر سکیں گے۔

یہ راکٹ بالکل اسپیس ایکس کے راکٹ کی طرح ہے جس کے بارے میں سنہ 2017 میں معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک نے کہا تھا کہ اس سے زمین اور خلا کے درمیان سفر کرنا بے حد آسان ہوجائے گا۔

اس منصوبے کسی حد تک پیش رفت سامنے آئی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس پر چینی کمپنی کتنا کام کر چکی ہے۔

اس حوالے سے کہا یہ جارہا ہے کہ یہ راکٹ ایسا ہوگا جس کو بار بار استعمال کیا جاسکے گا اور تیز رفتاری سے طویل فاصلہ طے کیا جسکے گا۔

کمپنی اس راکٹ کی ٹیسٹ پروازیں سنہ 2025 تک کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

China tech

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div