Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کا مہنگا ترین بولنگ اسپیل کرادیا

کراچی : پاکستان سپر لیگ کے 10ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل...
شائع 04 فروری 2022 10:58am

کراچی : پاکستان سپر لیگ کے 10ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کا مہنگا ترین بولنگ اسپیل کرادیا۔

جمعرات کے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں شاہد آفریدی نے چار اوورز میں ایک وکٹ لے کر 67 رنز دیئے۔

یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی بھی بولر کی جانب سے سب سے مہنگا ترین اسپیل ہے ، اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ظفر گوہر نے گزشتہ سال زلمی کیخلاف چار اوورز میں 65 رنز دیئےتھے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دسویں میچ میں اسلام آباد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف رنز کے انبار لگائے ، کولن منرو اور اعظم خان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 کٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔

karachi

Shahid Afridi

PSL 7

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div