Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پی ایس ایل 7: پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔
شائع 24 فروری 2022 09:31pm

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ُپشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے اوپنر کامران اکمل اور محمد حارث نے جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم نوجوان حارث 30 کے مجموعے پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ تجربہ کار کامران نے 39 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی۔

مڈل آرڈر میں پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک اور حسین طلعت نے ٹیم کو سنبھالا اور 56 رنز کی پارٹنزشپ قائم کی، دونوں نے باالترتیب 55 اور 28 رنز اسکور کئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی کامیاب بولر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 30 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس میں شعیب ملک اور حسین طلعت کی وکٹیں بھی شامل تھیں، ان کے علاوہ یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی۔

ایک روز قبل ہونے والے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو باآسانی شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا تاہم اب اس میچ کی فاتح کی ٹیم ایلیمنیٹر 2 میں لاہور قلندرز کا سامنا کرے گی۔

lahore

PZ VS IU

PSL 7

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div