Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

یوکرین: پاکستانیوں کیلئے فضائی آپریشن ترتیب، 2 پروازیں کل روانہ ہونگی

پی آئی اے کی انتظامیہ بھی فضائی آپریشن کی بحالی کےلئے پاکستانی سفارتی عملے سے مکمل رابطے میں ہے۔
شائع 26 فروری 2022 06:11pm
Photo: AFP
Photo: AFP

قومی ایئرلائن نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے فضائی آپریشن ترتیب دے دیا۔

پی آئی اے کی کل 2 پروازیں پاکستان سے پولینڈ روانہ کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئیں ہیں۔

بڑے جہازوں کے آپریشن کیلئے یوکرین پولینڈ سرحد کے قریب شہروں خصوصا لبلن پر ائیرپورٹ انتظامات ناکافی ہیں، جس کے باعث پروازیں پاکستان سے پولینڈ روانہ کرنے کی تیاری مکمل کی گئی ہیں۔

پروازیں ممکنہ طور پر پولینڈ کے دارلحکومت وارسا پہنچیں گی تاہم پروازوں کی حتمی روانگی لوگوں کے پولینڈ پہنچنے کے بعد ہوگی۔

اس سلسلہ میں پاکستانی سفارت خانہ تمام ایسے افراد سے رابطہ کر رہا ہے اور ان کو معلومات مہیا کررہا ہے ۔

پی آئی اے کی انتظامیہ بھی فضائی آپریشن کی بحالی کیلئے وزارت خارجہ اور پاکستانی سفارتی عملے سے مکمل رابطے میں ہے۔

Poland

Ukaraine

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div