Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ایسا کونسا شہر ہے جہاں شادی کرنے پر کتنی رقم دی جاتی ہے؟

اس مہم میں شہر کے مقامی افراد سمیت غیرملکی سیاح بھی اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔
شائع 02 مارچ 2022 04:00pm
رقم حاصل کرنے کے شادی کرنے والے جوڑے اپنی شادی کی اخرجات رسیدین جمع کرواکر رقم حاصل کر سکتے ہیں - فائل فوٹو
رقم حاصل کرنے کے شادی کرنے والے جوڑے اپنی شادی کی اخرجات رسیدین جمع کرواکر رقم حاصل کر سکتے ہیں - فائل فوٹو

اٹلی کا شہر روم ایک ایسا شہر ہے جہاں کسی بھی قلعے یا ساحل پر شادی کرنا زندگی کا یادگار دن ہوتا ہے مگر اس کے ساتھ ہی آپ اس پر لاکھوں روپے حاصل کر سکتے ہیں۔

اٹلی میں ایک مقام لازیو میں شادی کرنے والے جوڑوں کو حکام کی طرف سے 2 ہزار یورو (3 لاکھ 97 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) دیئے جائیں گے۔

رقم دینے کا مقصد ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے متاثر افرا کو نئی ذندگی فراہم کرنا ہے جبکہ اس مہم کا 'ان لازیو ود لو' نام رکھا گیا ہے۔

اس مہم میں اٹلی کے شہریوں سمیت غیرملکی سیاح بھی اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔

لازیو نامی مقام وہ خطہ ہے، جس میں اٹلی کا دارالحکومت روم کے ساتھ ہی دیگر علاقے موجود ہیں۔

تمام افراد کیلئے یہ دلچسپ پیشکش صرف یکم جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک محدود ہے۔

رقم حاصل کرنے کے شادی کرنے والے جوڑے اپنی شادی کی اخرجات کی تمام رسیدیں جمع کراکر 2 ہزار یورو حاصل کرسکیں گے۔

مہم میں جوڑوں کو شادی میں استعمال ہونے والی تمام اشیاء جیسے کہ عروسی ملبوسات، شادی ہالز، کھانا، پھول، فوٹوگرافر دیگر اشیاء کے عوض رقم دی جائے گی۔

Italy

Wedding

corona

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div