Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف آسٹریلیا 459 رنز بناکر آؤٹ

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا پہلی اننگز میں...
شائع 08 مارچ 2022 11:03am

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا پہلی اننگز میں 459رنزبناکر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد قومی ٹیم کو آسٹریلیا پر 17 رنز کی برتری حاصل ہے ۔

راولپنڈی میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم پاکستان کی برتری ختم کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 459 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کھیل کے آخری روز آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز 7 وکٹ کےنقصان پر 449 رنز سے کیا لیکن پاکستانی بولرز نے کھیل کی شروعات میں ہی کینگروز کو قابو کرلیا۔

455کے مجموعے پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نعمان علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے اور ان کے بعد 459 کے اسکور پر شاہین آفریدی نے مچل اسٹارک کو ایل بی ڈبلیو کردیا جبکہ 459کے اسکور پر ہی نعمان علی نے نتھن لیون کو 3رنز پر پویلین بھیجا۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے سب سے زیادہ 6 وکٹیں لیں جبکہ شاہین آٖفریدی نے 2، نسیم شاہ اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

یاد رہےکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی، پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 185 اور امام الحق نے 157 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھیں۔

1st test match

PAK VS AUS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div