وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا

ذرائع کا بتانا ہے کہ ترجمانوں کو سندھ ہاوس سے متعلق رپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ اس میں حکومتی ارکان کو رکھنے اور ہارس ٹریڈنگ سے متعلق رپورٹ سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
شائع 17 مارچ 2022 03:27pm
فوٹو — ریڈیو پاکستان
فوٹو — ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس ساڑھے 5 بجے وزیراعظم ہاوس میں ہو گا جس میں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم گائیڈ لائنز دی جائیں گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ترجمانوں کو سندھ ہاوس سے متعلق رپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ اس میں حکومتی ارکان کو رکھنے اور ہارس ٹریڈنگ سے متعلق رپورٹ سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

imran khan

Prime Minister