سندھ رینجرز اور پولیس کی بڑی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار
ملزمان کے قبضے سے ساڑھےنو کلو چرس برآمد کی گئی ہے، دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ قلعہ عبداللہ بلوچستان سے منشیات فروٹ کی پیٹیوں میں چھپا کر نیوسبزی منڈی لاتے اور کراچی کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔
کراچی: سندھ پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے 9 کلو چرس سمیت دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سپرہائی وے سبزی منڈی سے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان عبدالرحمٰن اور اکبر کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ساڑھےنو کلو چرس برآمد کی گئی ہے، دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ قلعہ عبداللہ بلوچستان سے منشیات فروٹ کی پیٹیوں میں چھپا کر نیوسبزی منڈی لاتے اور کراچی کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔
تاہم گرفتار ملزمان بمعہ منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Balochitan
karachi
drugs
مزید خبریں
وزیراعظم کی محمد بن سلمان کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت، سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت
کیچ میں فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 2 مزدور قتل
ملک کیخلاف ہونی والی سازشوں سے 9 مئی کو آگاہ کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان کا اعلان
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی
گندم خریداری بحران، کسان اتحاد کا آج پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان
اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم تعینات
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.