Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

عمران خان کو سرپرائز سے پہلے سرپرائز دیں گے، شہباز شریف

شہباز شریف نے کہنا ہے کہ عمران خان سےبات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تحریک عدم اعتماد ہرحوالے سےکامیاب ہوگی اور مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سےپہلےحکومت کابستر گول ہوچکا ہوگا۔
شائع 24 مارچ 2022 09:31pm
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف۔  فوٹو — فائل
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کو سرپرائز سے پہلے سرپرائز دیں گے۔

آج نیوز کے پروگرام 'فیصلہ آپ کا' میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہنا ہے کہ عمران خان سےبات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تحریک عدم اعتماد ہرحوالے سےکامیاب ہوگی اور مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سےپہلےحکومت کابستر گول ہوچکا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی پالیسی ہے نارہےگابانس نابجےگی بانسری، کوئی غیر آئینی اقدام ہوا تو عمران خان بہت خوش ہوں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

Vote of Confidence