Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

مردان میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق، 8زخمی

جاں بحق افراد میں 55 سالہ عمیر خان اور اس کی 4سالہ نواسی صوبیا شامل ہیں، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں۔
شائع 25 مارچ 2022 10:35am

مردان کے علاقے گاوں کھنڈر محلہ چھیڑ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کےطابق،مردان کے نواحی گاؤں کھنڈر میں کچے مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا،جس میں 2افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ8 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق، جاں بحق افراد میں 55 سالہ عمیر خان اور اس کی 4سالہ نواسی صوبیا شامل ہیں، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں۔

house

Roof Collapse

Mardan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div