Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

لاہور کے انارکلی بازار میں بم دھماکا کرنے والا دہشت گرد گرفتار

دہشت گرد ٹرک اڈہ میں ملازمت کرتا تھا، جو 20 جنوری کو دھماکہ کرنے کے بعد ٹرک اڈے کے پاس روپوش ہوگیا تھا۔
شائع 07 اپريل 2022 03:03pm
تصویر: عمران گبول
تصویر: عمران گبول

لاہور کے مشہور انارکلی بازار میں بم دھماکا کرنے وال دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

آج نیوز کے مطابق دہشت گرد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا۔

دہشت گرد ٹرک اڈہ میں ملازمت کرتا تھا، جو 20 جنوری کو دھماکا کرنے کے بعد ٹرک اڈے کے پاس روپوش ہوگیا تھا۔

تاہم تفشیشی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کا تعلق بی ایل اے سے ہے جبکہ دھماکہ خیز مواد بھی ٹرک میں بلوچستان سے سپلائی کیا گیا۔

واضح رہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے تھے۔

lahore blast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div