Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

ناظم جوکھیو قتل کیس: جام عبدالکریم کا نام چالان سے خارج

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم...
شائع 13 اپريل 2022 03:00pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیشرفت، تفتیشی افسر سراج لاشاری نے چالان عدالت میں جمع کروادیا۔

ذرائع کے مطابق پی پی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم اور رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 8 افراد کے نام چالان سے خارج کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس میں تین ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں حیدر ، معراج اور نیاز شامل ہیں۔

یاد رہے کہ مقامی صحافی ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں قتل کردیا گیا تھا۔

جڈیشل مئجسٹریٹ ملیر نے کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔

PPP

PPP MNA

Nazim Jokhio

Nazim Jokhio Murder Case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div