Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

صدر مملکت نے ایوانِ صدر اور وفاقی حکومت میں بداعتمادی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

صدر عارف علوی معمول کی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی پرآمادہ ہوگئے ہیں،وہ آج 3وفاقی وزراء اورایک وزیر مملکت سے حلف لیں گے، ذرائع
شائع 22 اپريل 2022 09:43am

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے ایوانِ صدر اور وفاقی حکومت میں بداعتمادی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی معمول کی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی پرآمادہ ہوگئے ہیں،وہ آج 3وفاقی وزراء اورایک وزیر مملکت سے حلف لیں گے۔

آج حلف اٹھانے والے وفاقی وزراء میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور مسلم لیگ (ق) کے رہنماء چوہدری سالک حسین، بی این پی (مینگل) کے آغا حسن بلوچ اور (ن) لیگ کے میاں جاوید لطیف شامل ہیں جبکہ بی این پی (مینگل) کے محمد ہاشم نوتیزئی بطور وزیرمملکت حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت نے وزیراعظم شہبازشریف اور کابینہ ارکان سے حلف نہیں لیا تھا۔

Federal govt

اسلام آباد

President Arif Alvi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div