قصور میں 5 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا گیا

چونیاں میں لا پتہ ہونے والی پانچ سالہ بچی کی لاش کھیت سے ملی ہے جسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے۔
شائع 09 مئ 2022 09:39pm
بچی کے نمو فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے ہیں۔  فوٹو — فائل
بچی کے نمو فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے ہیں۔ فوٹو — فائل

قصور کے علاقے چونیاں میں پانچ سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق چونیاں میں لا پتہ ہونے والی پانچ سالہ بچی کی لاش کھیت سے ملی ہے جسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے جب کہ بچی کے نمو فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ بچی کے والدین کی نشاندہی پر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ڈی پی او قصور نے 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

خیال رہے کہ چار برس قبل مجرم عمران علی نے قصور میں زینب نامی بچی کو زیادتی کا نشانہ کا بنا کر قتل کردیا تھا جسے بعد ازاں سزائے موت دے دی گئی تھی۔