Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو عہدے سے ہٹادیا

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اخترجاوید کوعہدے کا اضافی چارج دے دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
شائع 10 مئ 2022 11:06am

لاہور: پنجاب حکومت نےایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کوعہدے سے ہٹا دیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کوعہدے سے برطرف کردیا گیا جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اخترجاوید کوعہدے کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو ہٹانے کی منظوری دی تھی۔

lahore

Punjab Govt