Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

خونی مارچ کے اعلانات کرنے والوں سے حساب لیں گے، وفاقی وزیر داخلہ

ماڈل ٹاؤن میں فائرنگ سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل کے قاتل عمران خان، شیخ رشید اور اس کے حواری ہیں، کمال احمد کے سینے میں لگی گولی ثبوت ہے کہ عمران خان دہشت گرد ہے، رانا ثناء اللہ
شائع 24 مئ 2022 10:48am
عمران خان ملک میں مذہبی انتشار پھیلا رہے ہیں۔  فوٹو — فائل
عمران خان ملک میں مذہبی انتشار پھیلا رہے ہیں۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ خونی مارچ کے اعلانات کرنے والوں سے حساب لیں گے، عمران خان مارچ کی آڑ میں ملک میں خانہ جنگی کی سازش کررہے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل کمال احمد کے قاتل عمران خان، شیخ رشید اور اس کے حواری ہیں، کانسٹیبل کمال احمد کے سینے میں لگی گولی ثبوت ہے کہ عمران خان دہشت گرد ہے۔

راناثناء اللہ نے کہا کہ پولیس پر فائرنگ سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ یہ سیاسی سرگرمی نہیں، فائرنگ ثبوت ہے کہ یہ پرامن مارچ چاہتے ہی نہیں تھے، گالیاں برسانے والوں نے گولیاں برسانا شروع کردی ہیں، قانون کو ہاتھ میں لیا گیا ہے قانون جواب لے گا۔

وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ خونی مارچ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے، عمران خان مارچ کی آڑ میں ملک میں خانہ جنگی کی سازش کررہے ہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل کمال احمد کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، ملک میں خانہ جنگی، فساد اور انتشار کو قانون کے راستے سے روکیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہید پولیس اہلکار کے اہلخانہ کی کفالت اور بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری حکومت لے گی، شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جبکہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کا فرض پورا کریں گے۔

Interior Minister

اسلام آباد

Rana Sanaullah

police constable

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div