لانگ مارچ بنا بارات کے راستے میں رکاوٹ: 'پہلے گھروالے نہیں مان رہے تھے اب روڈ بند'
اپ ڈیٹ 25 مئ 2022
پنجاب کے ضلع قصور کے شہر پتوکی سے نکلنے والی ایک بارات بدھ کو لانگ مارچ کے باعث نیشنل ہائی وے پر پھنس گئی تھی۔
آج نیوز کے مطابق پتوکی کے رہائشی محسن کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی شادی کے لیے گھر والوں کو راضی کرنے میں بڑی مشکل کا سامنا ہوا۔
تاہم، دلہے نے مزید کہا کہ، جب بلآخر شادی کا دن آیا تو اس میں لانگ مارچ نے رکاوٹ ڈال دی کیونکہ اس کی وجہ سے حکومت نے روڈ بند کر رکھے ہیں۔
محسن کا کہنا تھا کہ روڈ بند ہونے کی وجہ سے بارات میں شامل خواتین اور بچے شدید پریشانی میں مبتلا تھے۔
اس سے علاوہ آگے دولہن والوں نے بھی مکمل انتظامات کر رکھے تھے۔
راستے کی رکاوٹ کے بارے میں دلہے کا کہنا تھا کہ بارات پتوکی سے گجرانوالہ کے لیے نکلی تھی۔
تبصرے بند ہیں۔