Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

مرد ایک بیوی کو ہی کافی سمجھیں، سربراہ جامعہ الازہر

انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دوسری شادیاں اکثر بیویوں اور بچوں پر ظلم کا باعث بنتی ہیں، دوسری شادی کی اجازت ٹھوس وجوہات پر مشروط ہے۔
شائع 29 مئ 2022 12:19pm
سربراہ جامعہ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب ــ فوٹو العربیہ
سربراہ جامعہ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب ــ فوٹو العربیہ

قاہرہ : مصر کی عالمی شہرت یافتہ درس گاہ جامعہ الازہر کے شیخ ڈاکٹر احمد الطیب نے خبردار کیا کہ مرد ایک بیوی کو کافی سمجھیں، تعداد ازدواج پر یقین رکھنے والے لوگ غلط فہمی کا شکار ہیں۔

ڈاکٹر احمد الطیب نے قاہرہ میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دوسری شادیاں اکثر بیویوں اور بچوں پر ظلم کا باعث بنتی ہیں جبکہ تعداد ازدواج کے معاملے کو غلط سمجھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تعداد ازدواج سے متعلق آیات کو بہت غور سے پڑھنا اور سمجھنا چاہیے، ایک مسلمان مرد ایک بیوی کی موجودگی میں دوبارہ شادی کرنے کے لیے آزاد نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری شادی کی اجازت ٹھوس وجوہات پر مشروط ہے۔

ڈاکٹراحمد الطیب نے کہا کہ وجوہات کمزور ہونے پر دوسری شادی کی اجازت منسوخ کر دی جائے گی جبکہ دوسری شادی ایک شرعی حق ہے، جسے میں حرام قرار دینا چاہتا ہوں نہ ہی منع کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ شرعی حق کے غلط استعمال کے خلاف ہیں، ضروری سخت شرائط لگا کر اس شرعی حق کے غلط استعمال کو روکنے کی ضرورت ہے۔

Egypt

cairo

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div