Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مریم نواز نے آئی ایم ایف سے عمران خان کا معاہدہ پڑھ کر سنا دیا

عوام پر عمران خان نے مشکلات کا پہاڑ گرایا، پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے بجائے عمران خان نے جاتے جاتے پیٹرول کی قیمت کم کردی، عمران خان کو پتا تھا کہ معیشت یہ بوجھ سنبھال نہیں سکے گی، مریم نواز
اپ ڈیٹ 16 جون 2022 03:56pm
شہبازشریف کو مجبوراً کڑوا گھونٹ پینا پڑ رہا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
شہبازشریف کو مجبوراً کڑوا گھونٹ پینا پڑ رہا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے قرض لینے کیلئے پاکستان کو گروی رکھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے آئی ایم ایف سے عمران خان کا معاہدہ پڑھ کر سنا دیا اور کہا کہ عوام پر عمران خان نے مشکلات کا پہاڑ گرایا، پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے بجائے عمران خان نے جاتے جاتے پیٹرول کی قیمت کم کردی، عمران خان کو پتا تھا کہ معیشت یہ بوجھ سنبھال نہیں سکے گی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان شہبازشریف کیلئے بارودی سرنگیں بچھا کرگئے، شہبازحکومت نے اپنی طرف سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ نہیں کیا اور نہ ایک روپے کا ٹیکس نہیں لگایا، اضافہ گزشتہ حکومت کے آئی ایم ایف معاہدہ کی وجہ سے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قرض لینے کیلئے پاکستان کو گروی رکھا، آئی ایم ایف سے معاہدے پرعمران حکومت کے دستخط ہیں، شہبازشریف کو مجبوراً کڑوا گھونٹ پینا پڑ رہا ہے۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ معاہدے کے مطابق آج پیٹرول کی قیمت 300 روپے لیٹر ہونا چاہیئے، ہم نے معاہدہ ختم کیا تو پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان حکومت کی نہیں بلکہ عوام کی بربادی کرکے گئے، عمران خان جاتے جاتے ملک کو آگ لگا کرگئے ہیں، معاملہ سیاسی تھا تو قومی سلامتی کمیٹی میں کیوں لے کرگئے؟ معاملہ سیاسی نہیں بلکہ ملکی سیکیورٹی کا ہے۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے حقائق پرمبنی بات کی ہے، عمران خان نے سیاست کیلئے سیکیورٹی اداروں کو داؤ پر لگایا، بینظیر بھٹو کی شہادت پر نوازشریف سب سے پہلے اسپتال پہنچے، نوازشریف نے پی پی ورکرز کے سر پر ہاتھ رکھا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین ہونے کے باوجود اخلاقیات نہیں بھولے، عمران خان کے کنٹینر سے گرنے پر بھی نوازشریف اسپتال گئے، نوازشریف ذاتیات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔

ن لیگ کی نائب صدر کہنا تھا کہ عمران خان مارچ کی مایوسی سے باہرنہیں نکلے، چھپ کر بیٹھنے سے مارچ کامیاب نہیں ہوتے، عمران خان کی کرپشن کی تحقیقات ہونی چاہیئے، انتشار کی کال دی گئی تو ریاست پوری قوت سے روکے گی، انتخابات وقت پرہوں گے اور وقت پر ہی ہونا چاہئیں۔

مریم نواز نے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس کے ساتھ ہوں اور ان کی آوازبنوں گی، نوازشریف حکومت کا حصہ نہیں، ذاتی حیثیت سے بات کی، مسلم لیگ ن کو بے ساکھیوں کی ضرورت نہیں، فتنہ خان کو بےساکھیوں کی ضرورت تھی، ملی اور ہٹ بھی گئیں۔

PMLN

Maryam Nawaz

Islamabad High Court

media talk

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div