Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

اثاثوں کی تفصیلات جاری، حمزہ شہباز 9 کروڑ کے مقروض نکلے

پنجاب اسمبلی کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کی گئیں جس میں حمزہ شہباز41 کروڑ، علیم خان ایک ارب 70 کروڑ کے مالک ہیں
شائع 20 جون 2022 03:48pm
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، تصویرفیس بک
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، تصویرفیس بک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کیں جس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 9 کروڑ71 لاکھ روپے کے مقروض نکلے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 41 کروڑ 43 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک جبکہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار پانچ کروڑ 80 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

حمزہ شہباز اپنے اثاثوں میں 13 کروڑ 64 لاکھ کے 11رہائشی گھروں کے ساتھ ہی انہوں نے 3 زرعی زمینیں ظاہر کی ہیں، جن کی مالیت 3 کروڑ 97 لاکھ ہے۔

تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے خود کو 9 کروڑ71 لاکھ روپے کا مقروض بھی ظاہرکیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حمزہ شہبازکی پہلی اہلیہ 50 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں جبکہ دوسری اہلیہ 3 کروڑ 74 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

دوسری جانب علیم خان ایک ارب 70 کروڑ اور میاں محمود الرشید 18کروڑ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ سابق صوبائی وزیرمراد راس 38 لاکھ روپے کے اثاثے رکھتے ہیں۔

چوہدری پرویزالٰہی 23 کروڑ 14لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہونے کے ساتھ ہی 6 کروڑ 78 کی غیرزرعی زمین ظاہر کی ہیں۔

انہوں نے فلورمل کی مالیت 99 لاکھ روپے ظاہر کی جبکہ اہلیہ 10کروڑ کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی سبطین خان1کروڑسے زائد اثاثے رکھتے ہیں۔

تاہم صوبائی وزیر اویس لغاری 44 کروڑ کے اثاثوں کے مالک نکلے ہیں۔

PMLN

Punjab Govt

Hamza Shehbaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div