ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

سونے کے بھاؤ میں یکدم 4 ہزار 600 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 40 ہزار 700 سو روپے کا ہوگیا ہے
شائع 23 جون 2022 06:23pm
سونا 1831 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔ فوٹو — فائل
سونا 1831 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم 4 ہزار 600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 40 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 943 روپے کمی سے ایک لاکھ 20 ہزار 628 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کی قدر معمولی اُتار چڑھاؤ کے بعد 1831 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔