Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس کا اعلان: اسٹاک مارکیٹ لڑکھڑا گئی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پہلے سیشن کے اختتام پر 2ہزار پوائنٹس سے زائد کمی دیکھی گئی تاہم دوسرے سیشن کے آغاز پر ریکوری دیکھی جارہی ہے۔
شائع 24 جون 2022 03:31pm
سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار ہوگئے۔ فوٹو —  اکرام مہدی/ بزنس ریکارڈر
سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار ہوگئے۔ فوٹو — اکرام مہدی/ بزنس ریکارڈر

کراچی: سپر ٹیکس کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پہلے سیشن کے اختتام پر 2ہزار پوائنٹس سے زائد کمی دیکھی گئی تاہم دوسرے سیشن کے آغاز پر ریکوری دیکھی جارہی ہے۔

حکومت کی جانب سے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ لڑکھڑا گئی، دیکھتے ہی دیکھتے 2 ہزار پوائنٹس گھٹ گئے، سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار ہوگئے۔

کہتے ہیں سپر ٹیکس کے اعلان کا اثر مارکیٹ پر فوری دیکھا گیا، زرعی شعبے پر بھی ٹیکس لگایا جائے۔

سرمایہ کار اور بروکرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں گرواٹ سےاربوں روپے کا نقصان ہوگیا،سپر ٹیکس کے اثرات عام آدمی پر دیکھے جاسکیں گے۔

سرمایہ کار کہتے ہیں کہ آمدنی میں اضافے کیلئے ٹیکس عائد کیا جاتا ہے ،آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور دیگر مثبت خبروں کے بعد مارکیٹ میں ریکوری کی توقع ہے۔

karachi

pakistan stock exchange

crash

100 index

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div