Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، پنجاب میں گزشتہ 3 ماہ سے آئینی بحران کا سامنا کر رہے ہیں
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2022 05:17pm
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نیوز کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نیوز کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

وزیراعلیٰ پنجاب نے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال والے صارفین سے بل وصول نہیں ہونگے، پنجاب حکومت مستحقین کو مفت سولرپینل فراہم کرے گی۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ 100یونٹ تک بجلی استعمال والے صارفین سے اگست سے بل وصول نہیں ہونگے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 74 سال بعد بھی ہمارا ملک مشکل راستے پر کھڑا ہے، سیاسی کارکن کے طور پر طالبعلمی کے دور میں جیل کاٹی، ن لیگ کے پچھلے دور میں معاشی شرح نمو 5.8 فیصد تھی، 2018 میں ملک کو صفر لوڈشیڈنگ پرچھوڑ کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے گزشتہ دور میں12 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، ہم عمران خان کی طرح جھوٹے دعوے نہیں کرتے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ چور، ڈاکو اور کرپٹ کے نعرے سن کر قوم کے کان پک چکے ہیں، گزشتہ حکومت نے پنجاب کے ساتھ کھلواڑ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، پنجاب میں گزشتہ 3 ماہ سے آئینی بحران کا سامنا کر رہے ہیں ، تمام ترمسائل کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

PMLN

Punjab Govt

Hamza Shehbaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div