Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

مسلسل بارش کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا، ترجمان کے الیکٹرک

کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید ٹاؤن میں77.7ملی میٹر ریکارڈ کی گئی
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2022 05:30pm
عملہ مرمتی کام میں مصروف ہے، تصویر:  کے الیکٹرک
عملہ مرمتی کام میں مصروف ہے، تصویر: کے الیکٹرک

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ کراچی میں مون سون کی مسلسل بارش کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گلشنِ حدید اور گڈاپ کے علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں میں بہت زیادہ پانی کھڑا ہو گیا ہے جبکہ پانی کی موجودگی کی وجہ سے کام کرنے میں دشواری کا سا منا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ جیکب لائن میں کیبل سطح زمین کے اوپر ہونے کی اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے کیبل کو زیر زمین منتقل کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران کے الیکٹرک کے 1,900 فیڈرز میں سے تقریباَ 150 فیڈرز متاثر ہوئے تھے، لیکن علاقائی ٹیموں سے کلیئرنس ملتےہی متاثرہ فیڈرز پر بجلی بحال کردی گئی۔

خیال رہے کہ کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید ٹاؤن میں77.7ملی میٹر جب کہ اولڈ ایئر پورٹ میں 44، فیصل بیس میں 33 اور جناح ٹرمینل پر 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان

karachi

Heavy rain

K-Electric