دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔
سری لنکا کے گال اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اظہرعلی کی جگہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیا، جبکہ انجرڈ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نعمان علی پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔
تاہم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔