Aaj News

ڈالر کی قدر میں معمولی کمی کا سلسلہ جاری

پیر کے روز انٹربینک میں 53 پیسے کمی کے بعد ڈالر 238 روپے 84 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔
شائع 01 اگست 2022 04:58pm
<p>امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 246 روپے ہے۔ فوٹو — فائل</p>

امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 246 روپے ہے۔ فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں آج بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں 53 پیسے کمی کے بعد ڈالر 238 روپے 84 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے میں ڈالر کے بھاؤ میں 9 روپے 47 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 246 روپے ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر 57 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 239 روپے 37 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

USD VS PKR

Comments are closed on this story.

مقبول ترین