امریکا کی سعودی عرب اور یواے ای کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کی منظوری

میزائل یمن سے حوثی ملیشیا کے حملوں سے سعودی عرب کا سرحدی تحفظ یقینی بنائیں گے۔ پینٹاگون
اپ ڈیٹ 03 اگست 2022 09:59am
تصویر: Raytheon
تصویر: Raytheon

امریکا نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پینٹاگون کے مطابق سعودی عرب 3.05 ارب اور یو اے ای کو 2.25 ارب ڈالرز کا میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کی درخواست کی تھی، جبکہ اس فروخت میں دیگرٹولز کے ساتھ ٹیسٹ آلات بھی شامل ہیں۔

امریکا کی جانب سے یو اے ای کو تھاڈ (THAAD) اور سعودی عرب کو پیٹریاٹ (Patriot) میزائل سسٹم فروخت کیا جائے گا، جس کا معاہدہ طے پاگیاہے۔

 تصویر روئٹرز
تصویر روئٹرز

پینٹاگون نے کہا کہ مہیا کردہ میزائل یمن سے حوثی ملیشیا کے حملوں سے سعودی عرب کی سرحدی تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

خیال رہے امریکی صدر جوبائیڈن نے گزشتہ ماہ جولائی میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدے طے پائے تھے۔