Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کوئٹہ: ٹرانسپورٹ یونین نے احتجاجاً شاہراہیں بند کردیں، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

کسٹم، ایکسائز اوردیگراداروں کی غیرضروری چیک پوسٹوں کے خاتمے کا مطالبہ
اپ ڈیٹ 04 اگست 2022 01:30pm
شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے چھوٹے بڑے گاڑیوں کے لمبی قطاریں لگ گئی، تصویر آج نیوز
شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے چھوٹے بڑے گاڑیوں کے لمبی قطاریں لگ گئی، تصویر آج نیوز

کوئٹہ: آل پاکستان بس ٹرانسپورٹ یونین نے کوئٹہ طورناصرایئرپورٹ روڈ کے مقام پر ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

آل پاکستان بس یونین کے چیئرمین عتیق خان کاکڑ نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹروں پرغیر قانونی انکم ٹیکس ،ویلیو انکم ٹیکس اوردیگر ٹیکسوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

احتجاجاً قومی شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جبکہ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ لک پاس، کوئٹہ چمن، لورالائی، ژوب روڈ کو طور ناصر کے مقام پر ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

عتیق خان کاکڑنےغیرقانونی طور پر چلنے والی المروت اورملا بہار کمپنی پر فوری طورپر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا بلوچستان سمیت ملک بھر میں غیرقانونی ٹول پلازے فوری طور پر ختم کئے جائیں اور ٹول ٹیکس میں اضافے کا سلسلہ بند کیاجائے۔

آل پاکستان بس یونین کے چیئرمین عتیق خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ کسٹم، ایکسائز اوردیگراداروں کی غیرضروری چیک پوسٹوں کو ختم کیا جائے۔

انہوں نے کوئٹہ تفتان روڈ، کوئٹہ گوادرپنجگورروڈ ،سندھ بلوچستان روٹس ، کوئٹہ لورالائی، کوئٹہ ژوب مانی خواہ، کوئٹہ چمن روڈ پرچیک پوسٹوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div