Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

مسلح افواج کی کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد

گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ اور برانز میڈلسٹ شاہ حسین شاہ نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا جھنڈا بلند کیا۔
شائع 05 اگست 2022 10:38am
انہوں نے پاکستان  زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز میں نوح دستگیر بٹ کو گولڈ میڈل اور شاہ حسین شاہ کو کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے پر مبارکباد دی گئی ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ اور برانز میڈلسٹ شاہ حسین شاہ نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا جھنڈا بلند کیا۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

گزشتہ روز برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز2022 میں پاکستان کے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے پہلا گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔

نوح دستگیربٹ 109پلس کیٹگری میں ان ایکشن ہوئے تھے، انہوں نے اسنیچ میں ریکارڈ173کلو وزن اٹھایا اورکلین اینڈ جرک میں 232کلوکے ساتھ میدان مارا جبکہ انہوں نے مجموعی طور پر 405کلو وزن گرام وزن اٹھایا تھا۔

جوڈو کے ایونٹ میں مائنس 90 کلو گرام کیٹگری کے میچ میں شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقا کے ایتھلیٹ کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔