Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ ملک پیچھے رہ گیا: وزیر خزانہ

ملکی برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے، بحیثیت قوم ہمیں مزید ٹیکس دینے ہونگے۔
اپ ڈیٹ 05 اگست 2022 06:24pm
اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ ملک پیچھے رہ گیا، ہم نے تاجروں پر 3ہزار روپے ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے۔

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملکی برآمدات کو بڑھانے کی ضرورت ہے، بحیثیت قوم ہمیں مزید ٹیکس دینے ہونگے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں ٹریڈ خسارہ بہت زیادہ ہے، خسارہ کم کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے، معیشت کی بہتری کیلئے ٹیکس نیٹ بڑھانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ان کے پاس کوئی ایسا فوری حل نہیں ہے جو معاشی بحران کو ٹال دے۔ “ہم درآمدات کو کم از کم تین ماہ تک بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے، جس سے نمو متاثر ہو سکتی ہے، لیکن ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ کار، موبائل اور آلات کی اسمبلنگ یونٹس کی قدر میں بہت کم اضافہ ہوتا ہے اور ان کی پیداواری لاگت کا 95 فیصد درآمدات پر مبنی ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ان صنعتوں کے لیے درآمدات کی اجازت دے گی کیونکہ یہ روزگار بھی پیدا کرتی ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں 2.9 بلین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 7.7 بلین ڈالر کی درآمدات یقینی طور پر روپے پر دباؤ ڈالیں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div