Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پشاورہائیکورٹ کا افغان فنکاروں اور خواجہ سراؤں کو سپریم کورٹ میں فریق بننے کا حکم

فغانستان میں افغان خواجہ سراء اور فنکاروں کی جان کو خطرہ ہے، زبردستی بے دخل نہ کیا جائے، وکیل
شائع 08 مئ 2024 06:53pm

پشاور ہائیکورٹ میں افغان فنکاروں اور خواجہ سراؤں کی زبردستی انخلاء کے خلاف دائر کیس پر سماعت ہوئی ، سماعت جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

افغان فنکاروں اور خواجہ سراؤں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ افغانستان میں افغان خواجہ سراء اور فنکاروں کی جان کو خطرہ ہے لہذا افغان خواجہ سرا اور فنکاروں کو زبردستی بے دخل نہ کیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں بھی ایسا کیس زیر سماعت ہے، آپ درخواست واپس لیکر سپریم کورٹ میں فریق بن جائیں کیونکہ سپریم کورٹ میں بھی ایسا کیس زیر سماعت ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ دونوں جگہ پر آپ کیوں کیس چلانا چاہتے ہیں؟ جس پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایچ آر سی پی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، سپریم کورٹ اور ہماری درخواست میں مماثلت ہے کہ نہیں دیکھ کر بتاتے ہیں جس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

peshawar

Peshawar High Court

afghan evacuation

Transgenders

Transporters Strike

transgenders protest