Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

“پاکستان 2025 تک خشک سالی کا شکار ہو جائے گا”

شيرى رحمان نے کہا کہ ہمارے سسٹم میں پانی کم ہو گیا ہے، بڑے ڈیمز کی تعمیر کے لئے بڑی تعداد میں فنڈز درکار ہوتے ہیں۔
شائع 15 اگست 2022 03:21pm
دنیا میں بڑے ڈیمز کا رجحان کم اور چھوٹے ڈیمز کا رجحان بڑھ رہا ہے: فوٹو (فائل/پی ایم ڈی)
دنیا میں بڑے ڈیمز کا رجحان کم اور چھوٹے ڈیمز کا رجحان بڑھ رہا ہے: فوٹو (فائل/پی ایم ڈی)

وفاقى وزير شيرى رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان 2025 تک خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔

اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے زراعت پر اثرات سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ہمیں بروقت اقدامات لینے کی ضرورت ہےدنیا میں بڑے ڈیمز کا رجحان کم اور چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

شيرى رحمان نے کہا کہ ہمارے سسٹم میں پانی کم ہو گیا ہے، بڑے ڈیمز کی تعمیر کے لئے بڑی تعداد میں فنڈز درکار ہوتے ہیں۔

وفاقى وزير کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈیمز کے منصوبے 10 سے 15 سال تک مکمل نہیں ہوتے، ہمارے پاس بڑے ڈیمز بنانے کے لئے نا وسائل ہیں نا ہی وقت ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div